ETV Bharat / state

مجتبیٰ حسین کا انتقال، اردو دنیا کا عظیم نقصان - گلبرگہ

معروف طنز و مزاح نگار مجتبیٰ حسین کا حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر آج انتقال ہو گیا۔ وہ 84 برس کے تھے۔

مجتبیٰ حسین کا انتقال
مجتبیٰ حسین کا انتقال
author img

By

Published : May 27, 2020, 6:13 PM IST

اس موقع پر کرناٹک اردو اکیڈمی کے رکن محمد عرفان قادری نے بتایا کہ مجتبیٰ حسین کو اردو دنیا میں بلند مقام حاصل تھا۔ وہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔

واضح رہے کہ مجتبیٰ حسین کی پیدائش گلبرگہ میں ہوئی تھی لیکن بعد میں وہ حیدرآباد منتقل ہوگئے تھے۔

عرفان قادری نے کہا کہ مجتبٰی حسین نے کرناٹک اردو اکیڈمی کے کئی سمینار میں حصہ لیا، ان کے انتقال پر اردو دنیا اور محبان اردو کو بڑا نقصان ہوا ہے۔

محمد عرفان قادری، رکن کرناٹک اردو اکادمی

مجتبیٰ حسین کی کتابوں میں سفر نامہ چلو چلیں جاپان، آپ کی تعریف، آدمی نامہ، مزاحیہ مضامین بہرحال، شخصیات پر مبنی چہرہ در چہرہ، کالم دانستہ، میرا کالم، قصہ مختصر، قطع کلام، تہذیب و تحریر اور تکلف برطرف خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ مجتبی حسین کے منتخب کالم، مجتبی حسین کے سفر نامے اور دیگر تحریریں زیر طبع سے آراستہ ہوچکی ہیں۔

جبکہ ہندی زبان میں بھی ان کی سات کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔

مجتبٰی حسین کی پیدائش 15 جولائی 1936 کو ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ہوئی تھی۔ ان کے انتقال سے تمام اردو داں اور کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے بھی غم کا اظہار کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.