بیدر: بیدر ضلع کے چٹگوپہ تعلقہ سے بیدر شہر جانے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ لیکن چٹگوپہ تعلقہ سینٹر کے لیے کوئی براہ راست ایکسپریس بس سروس نہیں ہے۔ 55 کلومیٹر کا سفر کرنے میں 2.00 سے 2.30 گھنٹے لگتے ہیں۔ ایک گھنٹے کا سفر طے کرنے کے لیے دو گھنٹے سے زائد وقت لگ رہا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ عوام کو ہونے والی اس تکلیف کو دور کرنے کے لیے ایکسپریس بسیں چلانے کی درخواست کی گی ھے۔
بیدر - چٹگوپہ - ہمناآباد - چٹگوپہ، چٹگوپہ - کلبرگی، چٹگوپہ - سولاپور کے علاوہ بیدر، بسواکلیان، اوراد، ہمناآباد، کلبرگی کے لیے مسافروں کی سہولت کے لیے ھن رروٹس پر ایکسپریس بسیں چلائی جائیں۔ مطالبات کو لے کر مقامی احباب کی جانب سے کلیان کرناٹک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو ایک یادداشت دی گئی ہے۔ اس موقع پر پربھولنگا سوامی، سنتوش کمار، ارونا، منداکنی، عمارہ اور دیگر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ذات پات پر مبنی مردم شماری پر کانگریس کا دوہرا معیار، سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں کانگرس حکومت کی جانب سے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے ریاست بھر میں خواتین کے لیے بس سروس مفت کر دی ہے جس کے چلتے بسوں میں خواتین کی زیادہ تعداد بھی ایک مسئلہ بنتی جا رہی ہے خصوصی ایکسپریس بس چلانے کے علاوہ زائد بس سروس شروع کرنے کا بھی مختلف جگہوں سے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔