ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں سوشلسٹ یونٹی سنٹر آف انڈیا شاخ یادگیر کی جانب سے دفتر ڈپٹی کمشنر یادگیر کے روبرو احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر سوشلسٹ یونیٹی سنٹر آف انڈیا شاخ یادگیر کے صدر سوم شیکھر نے نائب ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت کو ایک یادداشت پیش کی۔
جس میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ موسلادھار بارش سے کھلیان، باغبانی اور تباہ ہوئی فصلوں کا سروے کرے۔
موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ تباہ ہوئی فصلوں کے کسانوں کو مدد کی جائے۔
ایک سروے میں تباہ شدہ فصلوں، کھیتوں کے کسان مالککان اور ان کی متاثرہ زمین سے متعلق ایک فہرست دفتر ڈپٹی کمشنر آفس اور گرام پنچایت کے دفتر میں ارسال کی گئی۔
تاکہ حکومت سے ملنے والی امداد حقیقی پریشان حال کسانوں کو مل سکے اور اس میں کسی قسم کی بھی دھاندلیاں نہ ہو۔
اس موقع پر سوشلسٹ یونٹی سنٹر آف انڈیا شاخ یادگیر کے رکن جمال نے بتایا کہ 'آج کے اس احتجاج میں یادگیر میں بارش کی وجہ سے تباہ ہوئے کھیتوں کی بھرپائی پر زور دیا گیا'۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے ان پریشان حال بالخصوص متوسط اور چھوٹے کاشتکار کسان بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔
- مزید پڑھیں: ریلوے ملازمین 22 اکتوبر کو چکہ جام کریں گے
انہوں نے مزید کہا کے 'ان مشکل حالات میں کاشتکاروں کی بلا تاخیر معقول امداد فراہم کی جائے'۔