ETV Bharat / state

Tension in Haveri Rattihalli : مسجد اور مسلم گھروں پر پتھراؤ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

رٹی ہلی شہر میں مسجد اور مسلم گھروں پر پتھراؤ کرنے والے اشرار کو گرفتار کرنے کا مسلم لیڈران نے پولیس افسران سے مطالبہ کیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے حالات پر قابو پالیا ہے اور کہا ہے کہ حالات اب پرسکون ہیں۔

17996052
17996052
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 6:24 PM IST

ہاویری ضلع کے رٹی ہلی شہر میں مسجد سمیت اُردو اسکولوں اور مسلم گھروں پر اشرار کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا

ہاویری: ریاست کرناٹک ہاویری ضلع کے رٹی ہلی شہر میں مسجد سمیت اُردو اسکولوں اور مسلم گھروں پر اشرار کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہاں پر منگل کو سنگولی رائنا ریلی نکالی گئی تھی۔ اس دوران حالات کشیدہ ہوگئے جب ریلی نکالنے کے دوران مسلم علاقوں سے گزرتے ہوئے مبینہ طور پر بجرنگ دل اور سنگھ پریوار کے کارکنوں نے مسجد اور بعض اُردو اسکولوں سمیت کئی گھروں پر پتھراؤ کیا۔ اس موقع پر رٹی ہلی انجمن کمیٹی کے سابق صدر بابو صاحب جڈدی نے بتاتے ہوئے کہا کہ بلاوجہ یہاں ریلی کا بہانہ بناکر یہاں مسلم‌ علاقوں میں زبردستی گھس کر آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے نوجوان کارکنوں کی جانب سے مسلمانوں کی دکانوں اور سواریوں پر بھی پتھراؤ کیا گیا ہے، پتھراؤ سے مسجد کی کھڑکیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، وہیں سواریوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جب کہ پتھراؤ سے کئی لوگ جس میں اسکولی طلباء، خواتین اور دیگر بھی شامل ہیں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

اسکولوں میں پتھراؤ کے بعد بچے روتے روتے گھر کی طرف جاتے دیکھے گئے۔ بعض ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ پولس کے حفاظتی انتظامات کے ساتھ ریلی نکالی گئی تھی اور پولس کی موجودگی میں ہی اشرار پتھراؤ بھی کررہے تھے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایک مسلم آٹو ڈرائیور کو سنگھ پریوار کے کارکنوں نے زدوکوب بھی کیا ہے۔ جب کہ سنگھ پریوار کے اشرار نے مسلم نوجوانوں سمیت خواتین اور بچوں پر بھی حملہ کیا ہے۔

واقعہ کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے، بعد میں مسلم علاقوں اور مساجد میں پولس کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔ اور یہاں کے مسلم لیڈران نے ہاویری ایس پی اور اعلیٰ پولیس افسران سے گزارش کی ہے کہ یہاں مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر پتھراؤ کرنے اور مسلم خاتون اور نوجوانوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی مسلم نوجوانوں کو اپنے اپنے علاقوں میں امن برقرار رکھنے کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.