بیدر: موسم گرما میں خصوصی مانگ کو دیکھتے ہوئے اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے 150 روپے سے لے کر 350 روپے تک، یہ مٹی کے مٹکے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ بیدر شہر کے اسٹیڈیم روڈ پر واقع مٹکا فروخت کرنے والے ہنمتا کمہار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ دو سالوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار نہیں ہو پا رہا تھا اس سال کچھ کاروبار ہونے کی امید ہے۔ Summer Session In Bidar
وہیں پرتھوی کمہار نے مٹی کے مٹکوں کی قیمت میں اضافے پر کہا کہ موجودہ دور میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔ ایسے میں ہم لوگوں کو بہت دور سے مٹی لاکر برتن بنانا پڑتا ہے، موسم گرما ہی ہمارا سیزن ہے دیگر موسم میں مٹی کے بنے چیزوں کو زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Demand Of Pots In Bidar
یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ: موسم گرما کے شروع ہوتے ہی گھڑوں کی مانگ میں اضافہ
واضح رہے کہ عام دنوں کے مقابلے موسم گرما میں مٹی سے بنی چیزوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے ٹھنڈی مشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ Demand Of Pots In Bidar