ETV Bharat / state

یادگیر: کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ معاوضہ دینے کا مطالبہ - ایس ڈی پی آئی

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع یادگیر کے صدر سید اسحاق خالد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن اور کورونا کی دوسری لہر کے دوران غیرذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔

کرناٹک: کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 8:44 PM IST

سید اسحاق خالد نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران عام لوگوں کو جو سہولیات فراہم کی جانی چاہئے تھی اس میں وہ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا لیکن اس فائدہ صرف چند لوگوں کو ہی دیا گیا۔

کرناٹک: کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ماہرین کے صلاح کے بغیر امدادی پیکج کا اعلان کیا جس میں کئی خامیاں تھیں۔ سید اسحاق خالد نے مزید کہا کہ اس خصوصی پیکیج میں بہت سارے شعبوں سے منسلک افراد کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ایس ڈی پی آئی نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور کورونا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپئے امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یادگیر: فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کی ستائش

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کورونا سے مرنے والے افراد جن کے پاس بی پی ایل کارڈ ہے ان کے خاندان کو صرف ایک لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے مرنے والے تمام افراد کے خاندان کو ایک لاکھ روپئے کے بجائے 5 لاکھ روپئے دیئے جائیں اور کورونا سے متاثر بچوں کےلیے بھی مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.