ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں نیا سویرا سنگھٹن گلبرگہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے ذریعے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کو میمورینڈم روانہ کیا گیا ہے۔ اس میمورینڈم میں آئمہ وموذنین کو تین ماہ کی بقایا تنخواہیں ادا کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر نیا سویرا سنگٹھن کے صدرمودین پٹیل نے کہا 'کووڈ-19 مہلک وبا اور لاک ڈاون کے دوران گزشتہ آٹھ ماہ سے مساجد کو بند رکھا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے آئمہ وموذین سخت مالی تنگی سے دو چار ہیں۔ دیہی علاقوں کے آئمہ بیحد پریشان ہیں'۔
یہ بھی پڑھیے
بنگال اسمبلی انتخابات: نندی گرام میں ممتا بمقابلہ شوبھندو ادھیکاری
انہوں نے کہا 'حکومت نے لاک ڈاون کے دوران مختلف طبقات کو لاک ڈون پیکیج دیا۔ لیکن آئمہ وموذنین کو یہ پیکیج نہیں دیا گیا۔ اس لیے آئمہ وموذین کو بقایا تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے وزیر اعلی کو میمورنڈم پیش کیا گیا ہے۔ اس دوران قاضی حامد فیضل صدیقی، سیلم احمد چیتا پوری اور دیگر سماجی و مذہبی رہنما بھی وفد میں شریک تھے۔