کرونا وائرس کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ریاست میں 14 دن کا لاک ڈاؤن لگایا ہے۔ اس دوران صرف ضروری اشیاءکی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے۔ صبح 6 بجے سے دس بجے تک کھولے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
رابطہ ملت کمیٹی یادگیر کے صدر قاضی امتیاز الدین صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت لاک ڈاؤن کے دوران جن ضروری اشیا کی دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے۔ ان میں دیگر ضروریات زندگی کی دکانیں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
ماہ رمضان ہونے کی وجہ سے اور ساتھ میں دیگر مذاہب کے لوگوں کی شادیوں کا سیزن ہونے کی وجہ سے لوگوں کو دیگر ضروریات زندگی کی دکانیں بند رہنے سے کافی پریشانی پیش آ رہی ہے۔
بہت سارے لوگ برتن، سونا چاندی، کپڑے کی دکان وغیرہ چلا کر زندگی بسر کرتے ہیں۔ ایسے کاروباریوں کو ریاستی سرکار اور ضلع انتظامیہ احتیاطی اقدامات کے احکامات کے ساتھ 2 گھنٹے کی مہلت دے تاکہ اپنا کاروبار کر سکیں۔