ETV Bharat / state

مویشی پروری سے منسلک افراد کو سرکاری امداد دینے کا مطالبہ

یادگیر میں کانگریس کے ریاستی صدر پنڈت راؤ نے یدی یورپا کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت میں مویشیوں کے مرنے پر پانچ ہزار روپے امداد دی جاتی تھی جس کو یدی یورپا حکومت نے بند کردیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 8:09 PM IST

مویسی پرور افراد کو سرکاری امداد دینے کا مطالبہ

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کانگریس کے ریاستی صدر پنڈت راؤ نے یدی یورپا کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت میں مویشیوں کے مرنے پر حکومت کی جانب سے پانچ ہزار روپے امداد دی جاتی تھی لیکن یدی یورپا کی حکومت میں اس اسکیم کو ختم کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاستی حکومت کے خلاف مویشی پالننے والے لوگوں کے ساتھ مل کر ضلع بیدر، کوپل، پاگل کوٹ اور بیجاپور میں احتجاج کیا ہے اور آنے والے ایک ہفتے میں ضلع یادگیر میں بھی ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

ریاستی حکومت دیگر طبقات کو ہزاروں روپے دینے کا اور کارپوریشن اور بورڈ بنانے کا جو اعلان کر رہی ہے ہمیں اس سے کوئی تکلیف نہیں ہے۔

ویڈیو
انہوں نے کہا کہ 'مویشی پروری کرنے والے لوگ متعدد طبقات سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ہم وزیراعلی کرناٹک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سابقہ حکومت میں بکری کے مرنے پر پانچ ہزار روپے سرکاری امداد دی جاتی تھی اس اسکیم کو دوبارہ چالو کیا جائے۔ اگر ریاستی حکومت اس اسکیم کو دوبارہ شروع نہیں کرتی ہے تو ہم ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔ اس کے باوجود بھی اگر حل نہیں نکلتا ہے تو چلو بنگلور کے تحت ریلی نکال کر بنگلور میں احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.