ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کو سرکاری، نجی اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گلبرگہ ضلع کمشنر دفتر کے سامنے اکھل بھارت جنوادی مہیلہ سنگٹن، کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔
اس دوران آل انڈیا خواتین تنظیم کے ریاستی نائب صدر نیلا نے کہاملک بھر میں کورونا وائرس سے ہر عام آدمی پریشان ہے۔ ایسے حالات میں مریضوں کو ٹسٹ کے لئے ہزاروں روپیئے رقم لی جارہی ہے۔ جبکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا مفت علاج کرے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، آشاورکرز کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ کورونا مریضوں کا علاج نہ ہونے پر کئی افراد کی موت ہوگئی ہے۔ حکومت کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔