کرناٹک گلبرگہ شہر مختلف پبلیک مقامات پر بیت الخلاء بنانے کا مطالبہ کر تے ہوئے جئے کنڑیگار رکشانہ ودیکے تنظیم کی جانب سے گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے سامنے احتجاج کیاگیا۔Demand for Construction of Toilets in Gulbarga
اس موقع پر کنٹریگار رکشانہ تنظیم کے صدرسچن پرداباد نے کہا۔گلبرگہ شہر ایک تاریخی مقام ہے ۔یہاں پر عوام الگ الگ مقامات سے سیاح سیر وتفریح کے لیے آتے ہیں ۔مگر یہاں پبلک مقامات پر بیت الخلاء کا انتظام نہیں ہے۔جس سے عوام کو کھلے میں قضائے حاجت کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ No Toilet in Public Palaces in Gulbarga
انھوں نے کہا کہ شہر میں پچھلے پانچ سال پہلے جو الکٹرانک ٹولیٹ بنایا گیا تھا۔وہ پوری طرح سے خستہ حال میں ہے۔انھوں نے مختلف مقامات پر عام بیت الخلا قائم کر نے کے لئے گلبرگہ سٹی کارپوریشن سے مطالبہ کیا۔