ETV Bharat / state

بیدر: کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ

بھالکی سے رکن اسمبلی ایشور کھنڈے نے کہا کہ 'کانگریس ضلع بیدر میں کووڈ سے فوت ہونے والے افراد کے گھر جا کر ان سے تفصیلات حاصل کرے گی اور ان کو معاوضہ دلوانے کے لیے پارٹی کی جانب سے اسمبلی میں اس تعلق سے سوال رکھا جائے گا۔'

بیدر: کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ
بیدر: کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 10:24 AM IST

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر وہ بھالکی سے رکن اسمبلی ایشور کھنڈے نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کو کووڈ سے فوت ہونے والے افراد کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کے بجائے پانچ لاکھ روپے دینے چاہیے۔'

ایشور کھنڈے نے مزید کہا کہ 'کووڈ سے صحتیاب ہونے پر اور کسی بھی مرض سے فوت ہونے کا سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کہتی ہے کہ معاوضہ دیا جائے گا۔ تاہم اب تک کسی بھی مریض کو معاوضہ ادا نہیں ہوا ہے اور تمام باتیں صرف جمع خرچ پر چل رہی ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ان تمام معاملات کو لے کر ریاستی حکومت کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اب تک چار لاکھ افراد نے ریاست میں معاوضہ کے لئے درخواست دائر کی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بیدر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کی تعمیرات کے لیے 10 کروڑ کی منظوری

انہوں نے مزید کہا کہ 'بریمس کی جانب سے جاری تفصیلات میں پڑوسی ریاست سے آکر یہاں علاج کرانے والوں کی کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے حالانکہ پڑوسی ریاست سے کئی مریض یہاں آکر علاج کرا چکے ہیں جن میں سے کئی افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔'

رکن اسمبلی نے کہا کہ 'کانگریس ضلع بیدر میں کووڈ سے فوت ہونے والے افراد کے گھر جا کر ان سے تفصیلات حاصل کرے گی اور ان کو معاوضہ دلوانے کے لیے پارٹی کی جانب سے اسمبلی میں اس تعلق سے سوال رکھا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.