بیدر: کرناٹک کے بیدر میں ٹیپو سلطان یوتھ سنگھ کے قومی صدر ارشد دکنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیجاپور کے رکن اسمبلی بسن گوڑا پاٹل نے میسور میں حجاب معاملہ پر دیئے گئے بیان کی پرزور مذمت کی اور حکومت سے رکن اسمبلی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کےلیے ایک خاص مذہب کے خلاف بیان بازی کی جارہی ہے جس سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیجاپور کے رکن اسمبلی جب جنتادل سیکولر پارٹی میں تھے تو سب سے ملتے تھے اور وہ سیکولر سوچ کے حامل تھے لیکن اب بی جے پی میں جانے کے بعد نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Karnataka Hijab Row: کانگریس رکن اسمبلی ذیشان نے مسکان سے ملاقات کی
ارشد دکنی نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر یادگیر ڈاکٹر راگاپریا کے توسط سے ہم نے صدر جمہوریہ ہند کو ایک یاداشت پیش کی ہے جس میں رکن اسمبلی بیجاپور کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس موقعے پر سر مدین الدین قریشی شورا پور، شیولنگپا نائب صدر دلت سنگھرش سمیتی شورا پور تعلقہ موجود تھے۔