ETV Bharat / state

Defense Workers Union Protest: بنگلور میں ڈیفینس ورکرز یونین کا احتجاج - ڈیفینس کے مختلف آرگنائزیشنز کو پرائوٹائز کرنے کی پہل

بھارتیہ پرتی رکشا مزدور سنگھ کے قومی صدر جی. تھیرو کمار نے بتایا کہ سن 2017 سے ڈیفینس میں نئی بھرتیاں نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ایک مزدور پر 10 مزدوروں کی ذمہ داری ڈالی جارہی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ Defense Workers Union Protest for Recruitment and Promotions

بنگلور میں ڈیفینس ورکرز یونین کا احتجاج
بنگلور میں ڈیفینس ورکرز یونین کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 9:58 PM IST

بنگلور میں ملٹری انجنئیر سرویسز کی جانب سے شہر کے کمانڈر ورکرز انجنئیر ایر فورس بنگلور نارتھ کے روبرو ملٹری انجنئیر سروسز ایمپملائیز یونین کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں بھارتی پرتی رکشا مزدور سنگھ کے صدر، جنرل سیکرٹری و دیگر ارکان نے حصہ لیا۔ Defense Workers Union Demand Recruitment and Promotions

بنگلور میں ڈیفینس ورکرز یونین کا احتجاج

اس موقع پر بھارتیہ پرتی رکشا مزدور سنگھ کے قومی صدر جی. تھیرو کمار نے بتایا کہ سن 2017 سے ڈیفینس میں نئی بھرتیاں نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے 1 مزدور پر 10 مزدوروں کی ذمہ داری ڈالی جارہی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ تھیرو کمار نے بتایا کہ نہ صرف نئی بھرتیوں پر روک لگائی گئی ہے بلکہ موجودہ اہلکاروں کی پرموشنز کو بھی روک دیا گیا ہے۔

تھیرو کمار نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی جانب سے یہ کوشش کی جارہی یے کہ محکمہ ڈیفینس یا ڈیفینس آرگنائزیشن ہی کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیفینس کے مختلف آرگنائزیشن کو پہلے ہی سے پرائوٹائز کرنے کی پہل کی جاچکی ہے، اس سے ملک بھر میں ڈیفینس میں برسر روزگار افراد کی روزی پر بھاری اثر پڑے گا۔

تھیرو کمار نے بتایا کہ ڈیفینس ورکرز کے مسائل کو وزیر برائے ڈیفینس کے گوش گزار کردیا گیا ہے اور وہ امید کر رہے ہیں کہ ان کی مانگیں جلد پوری کی جائیں گی۔

تھیرو کمار نے بتایا کہ ڈیفینس ایمپلائز کے مطالبات پورے نہ کئے جانے کی صورت میں بی پی ایم ایس کی جانب سے قومی سطح پر آندولن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Russia Invades Ukraine: ایس یو سی آئی کا یوکرین پر روس کے حملے پر احتجاجی مظاہرہ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.