ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے رستہ پور دیہات میں ایک فرد کی خراب صحت کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔ لیکن اس موت کو کورونا سے ہونے کے شبہ کے تحت دیہات کے عوام میں خوف کا ماحول ہے۔
دراصل مریض قلب اور فالج میں مبتلا تھا، اسے ایک خانگی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور اس کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا لیکن رپورٹ آنے سے قبل ہی اس کی موت ہوگئی۔
شاہ پور تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیش نے بتایا کہ 'ہدایات کے مطابق رستہ پور میں اس کی تدفین کی گئی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: 'ڈاکٹر رزاق اثر استاد شاعر تھے'
اطلاعات کے مطابق 'اس کے تمام افراد خاندان کو کورنٹائن کرتے ہوئے سب کا کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔'
وہیں متوفی کے کالونی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔