ETV Bharat / state

حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی درگاہ کھول دی گئی - درگاہ

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں مشہور درگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کو چھٹی خواجہ غریب نواز کے موقع پر 19 فروری بروز جمعہ سے ملک بھر کے زائرین کےلیے کھول دی گئی۔

حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی درگاہ کھول دی گئی

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 8:54 AM IST

19 فروری سے درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کو ملک بھر کے زائرین کے لیےکھول دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں مشہور درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کو چھٹی خواجہ غریب نواز کے موقع پر 19 فروری بروز جمعہ سے ملک بھر کے زائرین کےلیے کھول دی گئی۔

حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی درگاہ کھول دی گئی

اس ضمن میں سجادہ نشیں ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی نے کہا کہ درگاہ میں صاف صفائی کا کام کیا جارہا ہے۔کورونا وائرس وبا کی وجہ سے درگاہ کو بند کردیا گیا تھا۔درمیان میں درگاہ شریف میں محدود پیمانے پر مختصر افراد کے لئے زائرین کو زیارت کے لیے موقع دیا گیا تھا۔خواجہ غریب نواز کے چھٹی شریف کے موقع پر درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کو ملک بھر کے زائرین کے لئے کھول دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

اس سلسلے میں زائرین سے اپیل کی گی ہے کہ وہ زیارت کے لیے آتے وقت ماسک پہنیں،سانیٹائزر استعمال کریں اور سماجی فاصلہ بنائے رکھیں۔درگاہ شریف کے کھلنے سے زائرین میں خوشی دیکھی جارہی ہے ۔گیارہ ماہ کے بعد زائرین کو زیارت کا موقعہ فراہم کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.