ETV Bharat / state

یادگیر:حاملہ خواتین کی ہر روز معلوماتی کلاس

یادگیر کے سرکاری زچگی دواخانہ میں حاملہ خواتین کے لیے ہر روز معلوماتی کلاس ہوتی اور ان معلوماتی کلاس کے لیے تین نرسز کو مقرر کیا گیا ہے۔

یادگیر:حاملہ خواتین کی ہر روز معلوماتی کلاس
یادگیر:حاملہ خواتین کی ہر روز معلوماتی کلاس
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 1:59 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے سرکاری زچگی دواخانہ میں حاملہ خواتین کے لیے ہر روز معلوماتی کلاس لی جاتی ہے اور ان معلوماتی کلاس کے لیے تین نرسز کو مقرر کیا گیا ہے۔

اس ضمن نرس شالنی نے بتایا کہ سرکاری دواخانہ یادگیر میں آنے والی حاملہ خواتین کی ہر روز معلوماتی کلاس لی جاتی ہے۔

یادگیر:حاملہ خواتین کی ہر روز معلوماتی کلاس

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کو کس طرح اپنی صحت کا خیال رکھنا اور بچہ پیدا ہونے کے بعد کس طرح اس کی پرورش اور بچے میں ہونے والی بیماریوں سے متعلق معلومات دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیلیوری کے وقت کون کون سی چیزیں درکار ہوتی ہیں اور کون کون سی غذا استعمال کرنی چاہئے، کتنی مقدار میں لینا چاہیے اور کن چیزوں سے دور رہنا چاہیے، کون سے پھل استعمال کرنا کن چیزوں کو نہیں کھانا ہے، یہ ساری باتیں بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ خواتین کو بچوں میں دوری کس طرح رکھی جاسکتی ہے وہ ساری معلوماتی باتیں بھی سمجھائی جاتی ہیں۔

شالنی نے کہا کہ بہت ساری خواتین کو معلومات نہ ہونے کی وجہ سے مختلف قسم کی پریشانیوں میں مبتلا ہو جاتی ہیں اسی لیے حکومت کی جانب سے حاملہ خواتین کو ان کی صحت اور بچوں کی پرورش سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کا ہر ماہ چیک اپ کیا جاتا ہے اور ادویات دی جاتی ہے اس کے علاوہ خاتون ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کی ڈلیوری بھی کی جاتی ہے ساتھ ہی بچوں کے ڈاکٹر بھی یہاں پر موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بچے اور ان کی بیماریوں اور اس کی صحت سے متعلق اقدامات کیے جاتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ عورت خدا کا خوبصورت شاہکار ہے عورت کے کئی روپ ہیں ماں، بیٹی، بہن، اور بیوی اس وقت مکمل عورت کہلاتی ہے جب وہ ماں بنتی ہے مگر عورت کو ایک عورت سے ماں بننے کا جو مرحلہ ہوتا ہے وہ کافی آزمائش صبر اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔باوجود اس کے جسمانی طور پر کمزور سمجھی جانے والی عورت اپنی ہمت اور حوصلے سے اپنی اولاد کو جنم دیتی ہے حکومت کی جانب سے حاملہ خواتین کے لیے علاحدہ سرکاری ہسپتال ہوتا ہے جہاں پر ان کا علاج ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.