ETV Bharat / state

انجاز کمپنی میں دھوکہ دہی - کچھیری

انجاز انٹرنیشنل شہر بنگلور کی ایسی کمپنی ہے جس نے تقریباً 10 ہزار لوگوں کو 200 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا اور اب متاثرہ افراد سرمایہ کی واپسی کے لیے پولیس اسٹیشن اور عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

انجازدھوکہ دہی کمپنی میں کروڑوں روپیوں کا گھپلا
author img

By

Published : Jul 14, 2019, 12:47 PM IST

متاثرین کے مطابق ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان، انجاز کے دھوکہ بازوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

متاثرین سے ای ٹی وی بھارت کے نمائیندے سے بات چیت

پچھلے چند برسوں میں شہر بنگلور میں تقریباً 2 درجن کمپنیاں ایسی کھلی تھیں، جنہوں نے حلال سرمایہ کاری کے نام پر ہزاروں لوگوں کو ہزارہا کروڑ روپے کا چونا لگایا اور وہ شہر سے فرار ہیں۔

اس سلسلے میں شہر کی مقامی تنظیم لنچہ مکتہ کرناٹکا اس کیس کی پیروی کررہی ہے اور آج اس کیس کی شہر کے سول کورٹ میں سنوائی تھی، جس میں جج نے حکم جاری کیا کہ انجاز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرز کے پاسپورٹ فوری طور پر ضبط کیے جائیں۔

انجازدھوکہ دہی کمپنی میں کروڑوں روپیوں کا گھپلا
انجازدھوکہ دہی کمپنی میں کروڑوں روپیوں کا گھپلا

اس موقع پر کورٹ کی کارروائی کے بعد لنچہ مکتہ کرناٹکا کے سیکرٹری نریندرہ کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آج ہوئے کورٹ کے فیصلے کے متعلق بتایا کہ جج نے انجاز کمپنی کے مالکن کے پاسپورٹ کو فوری طور پر ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

انجاز انٹرنیشنل کمپنی کے مظلومین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی برس گزر گیے لیکن نہ پولیس ان کا ساتھ دے رہی ہے اور نہ ہی کوئی لیڈر ان کا پرسان حال ہے۔ مظلومین نے ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انجاز کمپنی کے مالکان سے بہت زیادہ قربت رکھتے تھے اور شاید اسی لئے پولیس نے ان کی بالکل بھی نہ سنی اور آج بھی انجاز کے دھوکہ باز مالکان غریب عام کے ہزارہا کروڑ روپے لوٹ کر آزاد گھوم رہے ہیں۔

Intro:Body:

rahman pasha

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.