کورونا وائرس کی وبا نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ ایک بڑی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ ایسے حالات میں کووڈ کے متاثرین بیڈ و آکسیجن کے لیے در در بھٹکنے پر مجبور ہیں اور ایسے حالات پر قابو پانے میں ریاستی حکومت ناکام نظر آرہی ہے۔
ان حالات میں شہر بنگلور میں جے نگر عیدگاہ مسجد سے لگے مدرسہ کے ہال میں عیدگاہ مسجد خدمت کمیٹی، صفا ہسپتال اور شہاب تھنگل سینٹر فار ہیومنٹی نے مل کر کووڈ کیئر سینٹر کا قیام کیا ہے۔
ان خدمات کے متعلق خدمت کمیٹی کے صدر نعیم درانی نے بتایا کہ اس مہلک وبا سے متاثر انسانوں کا درد ان سے نہ دیکھا گیا، لہذا انہوں نے صفا ہسپتال و شہاب تھنگل سینٹر فار ہیومنیٹی کے تعاون سے اس کووڈ کیئر سینٹر کا قیام کر کے اسے سبھی مریضوں کے لئے مفت خدمات دینے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: مزدوروں کی روزی روٹی کے لئے بغیر منافع کے چل رہا کارخانہ
عیدگاہ مسجد جے نگر کووڈ کیئر سینٹر میں دیے جارہے علاج کے متعلق ڈاکٹر نفیس الرحمن نے بتایا کہ کووڈ کیئر سینٹر ہسپتال کا بدل ہرگز نہیں ہے بلکہ یہاں صرف مائلڈ یا ہلکے کورونا علامت والے مریضوں کو صفا ہسپتال میں اسیس کر کے ہی داخلہ دیا جا رہا ہے جن کی آکسیجن سیچوریشن 90 ہو۔