ETV Bharat / state

بیدر: باہر سے آنے والے لوگوں کے لیے کووڈ ٹیسٹ لازمی

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 12:54 PM IST

کرناٹک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے تعاون سے باہر سے آنے والے لوگوں کے لیے کووڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ ضلع یادگیر میں بھی ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور عوامی مقامات پر کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

covid-19 test is mandatory for outsiders in bidar
باہر سے آنے والے لوگوں کے لئے کووڈ ٹیسٹ لازمی

محکمہ صحت کی ملازم راجیشوری پاٹل نے کہا کہ ممبئی بینگلور اور دیگر مقامات سے ٹرین کے ذریعہ آنے والے مسافروں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

اگر کسی کے پاس 72 گھنٹے کے اندر کا کووڈ نگیٹیو رپورٹ ہے تو ایسے مسافروں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ جن کے پاس کووڈ نگیٹیو رپورٹ نہیں ہے ان کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کووڈ رپورٹ دو دن میں ان کے موبائل پر دی جا رہی ہے یا ان کو فون کر کے رپورٹ کی تفصیلات بتائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یادگیر میں ہر روز 1200 سے 1300 لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

جہاں تک ریلوے اسٹیشن کی بات ہے تو یہاں پر ہر روز 300 سے 400 لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ صبح 6 بجے سے رات دیر گئے 12 بجے تک بینگلور ممبئی و دیگر شہروں سے آنے والے ٹرین کے مسافروں کو کووڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مسافروں نے بتایا کہ ہم لوگ جہاں سے آرہے ہیں وہاں پر بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے اور یہاں بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے حکومت جو کام کر رہی ہے وہ بہتر ہے یہ ہماری صحت کے لیے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

یادگیر: ماسک نہ لگانے پر جرمانہ

واضح رہے کہ یادگیر شہر میں ریلوے اسٹیشن کے علاوہ بس اسٹینڈ اور عوامی مقامات پر بھی کووڈ وین کے ذریعہ عوامی مقامات پر بھی کووڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کا تعاون کرتے ہوئے کووڈ ٹیسٹ کروائیں اور کورونا سے بچنے کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.