ڈاکٹر نے یہ اطلاع دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 76 سالہ مریض محمد صدیق مشتبہ کورونا وائرس سے متاثر تھا اور اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ انتظامیہ نے اس کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے جس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
ریاستی صحت کمشنر نے ایک بیان میں کہا کہ ابھی اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے کہ متاثرہ کی موت اس وائرس کی وجہ سے ہوئی تھی کیونکہ اس کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ شخص 29 فروری کو سعودی عرب سے گلبرگہ پہنچا تھا کورونا وائرس کی علامات پائے جانے کے بعد اس کو گلبرگی انسٹیٹیوٹ میں الگ وارڈ میں بھرتی کیا گیا تھا۔ اسے حیدرآباد میڈیکل ہسپتال سے یہاں منتقل کیا گیا تھا اور علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔