کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وارس کے نئے معاملات کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات کم ہوکر دو لاکھ سے نیچے پہنچ گئے ہیں۔ یہ تعداد حالانکہ اب بھی پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ریاست میں سنیچر کو 9,785 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 27.57 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
کورونا کے فعال معاملات میں کرناٹک پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ تمل ناڈو کا دوسرا نمبر ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں کرناٹک مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 27,57,324 ہو گئی ہے۔ اس دوران 21,614 مزید مریضوں کے صحت یاب ہو جانے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 25,32,719 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 144 مزید لوگوں کی موت ہو جانے سے مرنے والوں کی تعداد 32,788 ہوگئی ہے۔
نئے معاملات کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے کی وجہ سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔ ریاست میں فعال معاملات 11,994 مزید کم ہوکر اب 1,91,796 رہ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے فعال معاملات میں کرناٹک پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ تملناڈو 1.62لاکھ معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ کورونا انفیکشن، صحت یابی اور اموات کے معاملہ میں مہاراشٹر چوٹی پر ہے۔