کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کا پھیلنا جاری ہے۔ اس عرصے کے دوران کورونا کے 21،700 سے زیادہ نئے معاملوں کے برخلاف صحتیاب افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعداد 1.59 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔
ریاست میں منگل کو 21،794 نئے معاملوں کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 11.98 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ صحتیاب افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملے بڑھ کر 1.59 لاکھ ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سرگرم معاملے میں کرناٹک اتر پردیش کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ انفیکشن کی صورت میں کرناٹک کیرلا کے بعد تیسرے نمبر پر ہے جبکہ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ کرناٹک وائرس سے ہونے والی اموات میں مہاراشٹر کے بعد اب دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد مجموعی طور سے 11،98،644 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 4،571 مزید مریضوں کی صحتیاب ہونے کے سبب بیماریوں سے صحتیاب ہونے کی مجموعی تعداد 10،25،821 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 149 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 13،646 ہوگئی ہے۔
نئے معاملات کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد میں زبردست کمی کی وجہ سے فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد بڑھ کر 17،074 ہوگئی جس کے بعد اب ان کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 1،59،158 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کرناٹک وائرس انفیکشن کے فعال معاملات میں اترپردیش کے بعد ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ تاہم مہاراشٹرا میں سرگرم معاملات 6.83 لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں۔