ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
محکمہ ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق 'ضلع یادگیر میں کورونا کے 43 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ مجموعی طور پر ضلع میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1596 ہوگئی ہے۔'
وہیں راحت کی بات یہ رہی کہ 73 کورونا مریض صحت یاب ہوکر ضلع کے سرکاری ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا سے ہلاک شدگان کی تدفین کے لیے کمیٹی تشکیل
ضلع میں اب تک کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 1436 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ 'ضلع یادگیر کے سرکاری ہسپتال میں اب بھی 159 مریض زیر علاج ہیں۔'