ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا متاثرین کے 133 نے معاملات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اب تک 8128 کورونا متاثرین کی تعداد ہو گئی ہے۔
ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت اور محکمہ بلدیہ کی جانب سے کئی احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر کورونا ٹیسٹنگ ویان کے ذریعے لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے۔جبکہ محکمہ بلدیہ کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے شہر میں ماسک نا لگانے والوں پر جرمانہ لگاتے ہوئے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بنائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کرانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہے۔ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد آتھ ہزار سے زائد ہو چکی ہے، کل 44 افراد کورونا سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے مریضوں کو ملا کر اب تک ضلع میں 7189 افراد صحت یاب کر گھر جا چکے ہیں۔
جبکہ 890 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر شہر کے سرکاری کویڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں، ضلع میں کورونا سے اب تک 49 اموات ہو چکی ہیں