کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری ہے، اب تک ریاست بھر میں کورونا کیسز کی تعداد قریب 5 لاکھ ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران ریاست بھر میں کل 9336 کووڈ-19 پازیٹو کیسز درج کیے گئے ہیں۔ وہیں اس مہلک وبا سے 93 افراد کی موت ہوئی ہے۔
صرف دارالحکومت بنگلور میں گزشتہ روز 3799 کیسز درج ہوئے ہیں اور 34 جانیں اس وباء کا شکار ہوئی ہیں۔ وہیں شہر بلاری میں 677 کیسز اور میسور شہر میں 591 کیسز درج کئے گئے ہیں۔ وہیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7268 ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 'ریاست بھر میں 1،03،631 فعال کیسز ہیں اور اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3،83،077 ہے جبکہ 7،629 افراد اس وباء سے جاں بحق ہوئے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: رکن پارلیمان اشوک گستی کی کورونا سے موت
حکومت کی جانب سے روزانہ قریب 70 ہزار کووڈ-19 ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اب تک تقریباً 40 لاکھ افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔