ETV Bharat / state

شہر یادگیر میں مکمل لاک ڈاؤن - شہر یادگیر میں مکمل لاک ڈاؤن

ریاست کرناٹک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ریاست بھر میں 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ضلع یادگیر میں بھی لاک ڈاؤن کا مکمل اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 5:22 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی زنجیروں کو توڑنے کے لئے ریاست کرناٹک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران عوام کو غیر ضروری کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شہر یادگیر میں مکمل لاک ڈاؤن

غیر ضروری طور پر گھومنے والوں پر محکمہ پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ عوام کو اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے آج دس بجے کے بعد مکمل طور پر سڑکیں اور دکانیں بند نظر آئیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ٹرانسپورٹ خدمات مکمل طور پر بند ہے۔

ہنگامی صورت میں سفر کرنے والوں کو ضروری دستاویزات محکمہ پولیس کو دکھانے ہونگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.