ETV Bharat / state

گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ - گلبرگہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد

گلبرگہ ضلع میں 24 مارچ کو کورونا کے 118 نئے معاملے اور 25 مارچ کو 100 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ضلع میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 23 ہزار 143 ہوگئی ہے۔

گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 9:54 AM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں کورونا کے معاملات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 24 مارچ کو ضلع میں کورونا کے 118 نئے معاملے اور 25 مارچ کو 100 نئے کورونا متاثرین معاملے سامنے آئے ہیں جس میں 23 مارچ کو گلبرگہ کے بدراپور دیہات کے 59 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

گلبرگہ ضلع میں کل کورونا متاثرین کی تعداد 23143 ہوگئی ہے جن میں سے 22 ہزار 123 مریض اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ ضلع میں ابھی 685 معاملے ایکٹیو ہیں۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 335 پہنچ گئی ہے۔

ضلع میں بڑھتے کورونا متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے گلبرگہ ڈپٹی کمشنر واسی ریڈی وجے جیوتسینا نے ماسک پہننے اور سماجی دوری کا خیال رکھنے اور ہجوم جمع نا ہو نے کے لئے عوام سے اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 76 ہزار کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جس میں اب تک 12 ہزار 461 اموات ہوچکی ہیں اور تقریبا 9 لاکھ 46 ہزار 589 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ کووڈ 19 کے فعال معاملات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 886 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.