ETV Bharat / state

کرناٹک:کورونا وائرس کے فعال معاملات میں کمی

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 12:13 AM IST

کورونا انفیکشن کے معاملے میں کرناٹک مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ جبکہ آندھراپردیش تیسرے نمبر پر ہے۔

کرناٹک:کورونا وائرس کے فعال معاملات میں کمی
کرناٹک:کورونا وائرس کے فعال معاملات میں کمی

کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 2,584نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کی رات 8.54لاکھ کے قریب پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران فعال معاملات میں مزید کمی درج کی گئی۔

کورونا انفیکشن کے معاملہ میں کرناٹک مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ آندھراپردیش تیسرے نمبر پر ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے موت کے معاملہ میں بھی کرناٹک اب مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 8,53,796ہوگئی ہے۔ اس دوران 2,881مزید مریضوں کے صحتیاب ہوجانے سے اس مرض سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,11,581ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 23 مزید لوگوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 11,453ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'کورونا وبا کے تشویشناک حد تک پھیلنے کا خدشہ'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.