بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں متعدد سماجی تنظیموں کی جانب سے "نفرت چھوڑو سنودھان بچاؤ" مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔government of ignoring the real issues
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میدھا پاٹکر نے کہا کہ در اصل حکومت متعدد اداروں کو پرائیویٹائیزیشن، ذات پات، ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ سمیت دیگر مسائل پر توجہ دے کر ملک کے اہم اور غیر معمولی مسائل کو پس پُشت ڈال رہی ہے۔ لہذا مذکورہ تمام تر مسائل کے پیش نظر ملک بھر میں 'نفرت چھوڑو سنودھان بچاؤ' مہم چلائی جارہی ہے۔ اس موقعے پر معروف آر ٹی آئی ایکٹیویسٹ نکھل ڈے نے کہا کہ اس اجلاس میں انتخابات سے متعلق تین ایجنڈے ای وی ایم، الیکٹورل بانڈس اور میڈیا کے ذریعے سماج میں پھیلائی جارہی نفرت پر ورک لگانے جیسے ایشوز پر بحث کی گئی اور ان کے متعلق قراردادیں پاس کی گئیں۔
مزید پڑھیں:بنگلور: عالمی یوم خواتین پر تقریب کا اہتمام