ETV Bharat / state

Karnataka Waqf Property اوقافی جائیداد پر تعمیراتی کام قانونی طریقے سے کی جائے، عالم پاشاہ

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 8:56 PM IST

دی ہیلپینگ سیٹیزن نامی تنظیم کے صدر عالم پاشاہ نے بتایا کہ کے جی ایف بابو جسے کانگریس پارٹی سےمعطل کیا گیا ہے، آنے والے انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے کے لئے بڑا مکان کے لوگوں کو خوش کرکے ووٹوں کی سیاست کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ہرگز بڑا مکان میں غیر قانونی طور پر مکانات کی تعمیر نہیں ہونے دینگے۔

عالم پاشاہ
عالم پاشاہ

عالم پاشاہ

ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلور کے لال باغ کے روبرو بڑا مکان نامی اوقافی جائیداد پر کثیر تعداد میں لوگوں نے طویل عرصے سے ناجائز طور پر قبضہ کر رکھا ہے،اس کے علاوہ ریاست میں رواں برس اسمبلی انتخابات بھی ہونے ہیں،اسی مناسبت سے کولار سے تعلق رکھنے والے سیاست دان کے جی ایف بابو عرف چکڑ بابو نے بڑا مکان میں بس رہے غریبوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں ان کے پرانے و بوسیدہ مکانوں کو مسمار کرکے نئے مکانات تعمیر کر کے دینگے۔

بڑا مکان نامی عمارت میں رہنے والے ان غریب لوگوں کی رضامندی حاصل کرکے یوسف شریف عرف کے جی ایف بابو نے ان کے پرانے مکانات پر بلڈوزر چلاکر سارے مکانوں کو مسمار کردیا تاکہ نئے مکانات بنوائے جاسکیں۔

اب یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ بڑا مکان نامی عمارت جو کے اوقافی جائیداد ہے ،اس پر ناجائز طور سے بسنے والے ان غریبوں کے گھروں کا مسمارکیا جانا اور نئے مکانات کے تعمیراتی کام کئے جانے کی بات غیر قانونی ہے، اور تعجب خیز بات یہ ہے کہ کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین شافی سعدی بھی اس غیر قانونی کارروائی کے دوران ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔

ان حالات میں جب کہ بڑا مکان نامی عمارت میں مقیم غریبوں کے مکانات پر بلڈوزرز چل چکے تھے، سماجی کارکن و ہیلپنگ سٹیزینس کے صدر عالم پاشاہ نے شکایت کی اور بڑا مکان میں ہونے والی کارروائی پر روک لگادی۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عالم پاشاہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ غریبوں کے لئے نئے ماکانات بنواکر دیئے جائیں لیکن قانون پر عمل کرتے ہوئے نہ کہ غیر قانونی طریقے سے۔
عالم پاشاہ کا کہنا ہے کہ اول تو یہ کہ کرناٹک وقف بورڈ قانونی طور پر بڑا مکان میں غریبوں کے مکانات بنائے جانے کے سلسلے میں میٹنگ کرے، حکومت کے متعلقہ محکموں سے اجازت حاصل کرے اور پھر ماکانات کی تعمیر کرے تاکہ ان غریبوں کو آگے چل کر کوئی مسائل نہ پیش آئیں۔

عالم پاشاہ نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے کرناٹک وقف بورڈ کے سی ای او پرویز خان سے ملاقات کرکے ایک لاکھ روپے کا چیک ان کے حوالے کیا اور اس ارادے کا اظہار کیا کہ قانونی طریقے سے غریبوں کے مکانات کو تعمیر کریں۔

یاد رہے کہ اس تنازعہ کے چلتے عالم پاشاہ نے کے جی ایف بابو پر بڑا مکان میں غیر قانونی طریقے سے بلڈوزر چلوانے کے لئے ایک ایف آئی آر درج کروائی یے تو کے جی ایف بابو نے بھی عالم پاشاہ کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

مزید پڑھیں:Karnataka Minister Accused of Corruption کرناٹک وقف بورڈ ارکان کی تقرری معاملے میں کابینی وزیر پر بدعنوانی کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.