یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر یوم دستور Constitution Day 2022 کی تقریبات کے ایک حصہ کے طور پر 26 نومبر (ہفتہ) کو شہر کے تحصیل آفس ہال میں یوم آئین یوم دستور منایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یادگیر سنیہل آر نے آئین کے معمار بی آر امبیڈکر کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر جشن کے ایک حصے کے طور پر دستور کی تمہید پڑھ کر سنائی گئی۔ آئین کی تمہید کو اجتماعی طور پر پڑھ کر تمام افسران نے آئینی اقدار، بنیادی امنگوں اور قوم کے اتحاد کے فروغ کے لیے کام کرنے کا عزم کیا۔ تحصیلدار چناملپا نے آئین کی تمہید اور وفاداری کے عہد کو پڑھ کر سنایا۔ Constitution Day Ceremony by District Administration in Yadgir
یہ بھی پڑھیں:
اس موقعے پر محکمہ سماجی بہبود کے ڈپٹی ڈائرکٹر چناباسوا، ضلع درج فہرست قبائل کے بہبود افسر پربھو اور ضلع سطح کے افسران موجود تھے۔ اسی طرح یادگیر بی جے پی کے ضلع دفتر میں بھی آئین یوم دستور کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یادگیر ضلع بی جے پی دفتر میں یوم دستور کی تقریبات کے ایک حصہ کے طور پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آئین کا دیباچہ و تمہید پڑھ کر سنایا گیا۔ اس موقعے پر ریاستی خانہ بدوش نیم خانہ بدوش کارپوریشن کے صدر دیویندرناتھ، ایس سی مورچہ کے ریاستی ممبر پرشو رام، ایس سی مورچہ کے ضلع جنرل سکریٹری ناگ راج، سٹی کونسل ممبران سوامی دیو داس، اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ممبر بسو چندریکی، نگر منڈل کے صدر منجوناتھ، جنرل سکریٹری مہیش، ماروتی کلال سبھاش، سنیتا چوہان، بھیم بائی، ایس پی ناڈیکر اور دیگر کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔