ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے وارڈنمبر چار میں ڈرینج کی خستہ حالی کو لیکر یہاں کے عوام کئی سالوں سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اس علاقے میں پکے ڈرینج نہیں رہنے پر سارا گندہ پانی راستوں میں جمع ہورہا ہے۔
جس سے یہاں کے عوام کو راستوں سے گزارنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس موقع پر یہاں کی عوام نے گلبرگہ شمال حلقے کے ایم آئی ایم کے ایم ایل اے امیدوار الیاس سیٹھ باغبان کے ملاقات کر کے یہاں ڈرینج کی خستہ حالی کو حل کرنے کے کہا۔
اس دوران الیاس سیٹھ باغبان نے گلبرگہ سٹی کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کر کے یہاں مسائل کو حل کرنے کی مانگ کی تو گلبرگہ سٹی کارپوریشن کمشنر نے یہاں کے پراپٹری مالکان سے بات کر کے اس علاقے میں ڈرینج کا کام شروع کر نے کا وعدہ کیا ہے۔
اس موقع پر یہاں کے عوام نے خوشی ظاہر کر تے ہوئے ایم آئی ایم کے ایم۔ایل اے امیدوار الیاس سیٹھ کی گلپوشی کر تے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی۔
اس دوران یہاں وارڈ نمبر 4 سے ایم آئی ایم پارٹی سے آنے والے گلبرگہ کارپوریشن امیدوار عظیم پاٹل کانام اعلان کیاگیا۔