ETV Bharat / state

Divisive Politics Rejected کرناٹک میں کانگریس کی جیت تقسیم کی سیاست اور بدعنوانی کو مسترد کرتی ہے: سونیا گاندھی - کرناٹک میں محبت کی جیت نفرت کی شکست

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو زبردست جیت حاصل ہوئی ہے جبکہ بی جے پی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ روز بنگلورو میں کانگریس پارٹی کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں سدارامیا نے وزیراعلی اور ڈی کے شیو کمار نے نائب وزیراعلی کے طور پر حلف لیا۔ Divisive Politics Rejected

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 21, 2023, 7:36 AM IST

بنگلورو: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت تقسیم کی سیاست اور بدعنوانی کو مسترد کرتی ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں سونیا گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کا مینڈیٹ عوام اور غریبوں کی حامی حکومت کا ہے اور کانگریس کی جیت تقسیم کی سیاست اور بدعنوانی کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کرناٹک کے عوام کو یقین دلایا کہ کانگریس حکومت وعدوں کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ''میں کانگریس کو اتنا تاریخی مینڈیٹ دینے کے لیے کرناٹک کے آپ سبھی لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، مجھے فخر ہے کہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہماری پانچ ضمانتوں پر فوری عمل درآمد کی منظوری دی گئی ہے۔ کانگریس کرناٹک کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان زندہ باد۔"

اس سے پہلے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ودھانا سودھا میں کابینہ کی پہلی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے تمام پانچ گارنٹی اسکیموں کو منظوری دے دی ہے اور اسے اگلی کابینہ کے بعد لاگو کیا جائے گا اور اس کی تفصیلات بھی اس وقت شیئر کی جائیں گی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان کی حکومت ریاست کو قرض میں دھکیلے بغیر منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی، حالانکہ ان اسکیموں پر مجموعی طور پر سالانہ 50,000 کروڑ روپے تک لاگت آسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو زبردست جیت حاصل ہوئی ہے جبکہ بی جے پی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان نتائج پر مختلف قسم کے رد عمل سامنے آئے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں نے رہنماؤں اور کانگریس نے کہا کہ یہ نتائج نفرت کے خلاف محبت کی جیت ہے۔

مزید پڑھیں: سدارامیا نے وزیر اعلی اور ڈی کے شیو کمار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.