ETV Bharat / state

'ملک میں جمہوریت ختم ہوتے جارہی ہے' - کرناٹک

کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد نے کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کے لیے مرکز میں قابض بی جے پی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

غلام نبی آزاد
author img

By

Published : Jul 10, 2019, 12:43 PM IST

غلام بنی آزاد نے مبینہ طور پر بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' مرکز گورنروں کا استعمال کرکے حزب اختلاف پارٹیوں کی حکومت گرانے کی کوشش کررہی ہے۔

گزشتہ روز کرناٹک کے دارالحکومت بینگلورو میں سینیئر کانگریس رہنماؤں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں آزاد کے علاوہ کے سی وینو گوپال، سدارمیا، دنیش گنڈراؤ، ملکارجن کھرگے، جیسے کئی قد آور رہنما موجود تھے۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ' ایک کے بعد ایک ریاستوں میں بر سر اقتدار حزب اختلاف کی حکومتوں کو گورنروں کا استعمال کرکے گرایا جارہا ہے، اروناچل پردیش سے کرناٹک تک گورنر نے ان خراب عوامل کی مدد کی اور وہاں سے کانگریس کو بے دخل کیا'۔

آزاد نے کہنا ہے کہ' ہم ملک کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جمہوریت کو بچائیں، بی جے نے قومی پیمانے اور گورونروں نے جو ریاستی پیمانے پر خود کو جس طرح سے پیش کیا ہے اس سے پورے ملک کو تکلیف پہنچی ہے۔

انھوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' ملک میں جمہوریت ختم ہوتے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں کانگریس-جنتادل کی 13 ماہ پرانی حکومت اپنے 13اراکین اسمبلی کے استعفی دینے کے بعد خطرے میں پڑ گئی ہے۔ گزشتہ روز کانگریس کے سینیئر رہنما روشن بیگ نے بھی رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

دوسری جانب بی جے پی کے راکین اسمبلی آج کرناٹک اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے۔

:

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.