ETV Bharat / state

'سیاسی بحران کے لیے بی جے پی ذمہ دار'

کانگریس کے سینئر رہنما ملکارجن کھڑگے نے کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کے لیے بی جے پی کی مرکزی قیادت اور مرکزی حکومت کو ذمہ دار قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ ریاست کے جمہوری طور پر منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ملکارجن کھڑگے
author img

By

Published : Jul 7, 2019, 3:25 PM IST

ملکارجن نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ کانگریس اور جنتا دل (سیکولر) کے جن اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دیا ہے، وہ ایک بار اپنے فیصلہ پر غور كریں گے۔

کھڑگے نے اتوار کو یہاں صحافیوں سے کہا’’میں ان غیر مطمئن ممبران اسمبلی سے ملنے کی کوشش کر رہا ہوں اور ان کی شکایات پر غور کروں گا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ان اراکین اسمبلی کے استعفی کے پیچھے مرکز کی بی جے پی حکومت اور ریاست کے بی جے پی رہنما ہیں اور یہ بات بالکل عیاں ہے کہ ان غیر مطمئن اراکین اسمبلی کو چارٹرڈ طیارے سے کرناٹک سے ممبئی منتقل کر دیا گیا اور اس کا پورا انتظام بی جے پی رہنماؤں نے کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.