ETV Bharat / state

یادگیر: ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ریاستی حکومت کے خلاف کانگریس پارٹی کے کارکنان نے مظاہرہ کیا۔

یادگیر: ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ
یادگیر: ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 5:21 PM IST

مظاہرین نے کہا کہ ریاست میں برسر اقتدار حکومت کی پالیسی عوام مخالف ہے۔

ضلع کانگریس پارٹی نے شہر کے ڈپٹی کمشنر آفس کے روبرو احتجاج کیا۔

ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر مری گوڑا کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر یادگیر کے توسط سے ریاستی گورنر کو ایک میمورنڈم بھیجا گیا۔

اس موقع پر سینئر کانگریس رہنما و سابق رکن قانون ساز کونسل چنا ریڈی نے ریاستی حکومت کے خلاف الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کانٹریکٹ لیبر قانون، لینڈریفامس قانون، کورونا پر قابو پانے کے لئے کی جانے والی کاوشوں میں بدعنوانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:بنگلورو تشدد: 61 ملزمین کے خلاف یواے پی اے کے تحت مقدمہ

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کسان اور مزدور مخالف قوانین لاکر ریاست میں مزید بے روزگاری میں اضافہ کر رہی ہے۔

اس موقع پر ضلع کانگریس صدر مری گوڈا ، ضلع مائناریٹی صدر لائق حسن بادل، کانگریس مائنارٹی لیڈر شیخ ظہیرالدین سویرا، محبوب علی رکن بلدیہ، کلیم الدین رکن بلدیہ، سری نواس ریڈی کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر ذمہ داران و اراکین موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.