بیدر: راجیہ سبھا رکن بلاری ڈاکٹر سید ناصر حسین نے بیدر میں منعقد ایک تقریب میں بی جے پی پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی پارٹی نے ملک کے عوام میں پھوٹ ڈال کر حکومت کرنے کا کام کر رہی ہے لیکن ریاستی حکومت اور کانگرس پارٹی کے اعلی ذمہ داران ملک میں محبت بھائی چارہ اور یکجہتی کی فضا کو ہموار کرنے میں مسلسل رات دن کوشاں ہیں۔ مسلمانوں کے مسائل اور ان کے حقوق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ان کا تحفظ، ان کی شناخت، روزگار اور تہذیب و کلچر کی بقا کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Maulana PM Muzamil Accident کرناٹک کے معروف عالم دین مولانا پی ایم مزمل کی کار تلنگانہ میں حادثہ کا شکار
انہوں نے کہا کہ کانگرس پارٹی نے آئین کے تحفظ کےلئے ایک مہم شروع کی ہے۔ ملک کی مختلف پارٹیوں کو جوڑ کر اس سلسلہ میں کوشش کی جارہی ہے۔ کانگرس پارٹی ملک میں امن و امان کی برقراری کےلئے کوشاں ہے۔ ذاکر حسین نے مزید کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاملے پر بھارت کے موقوف کی سخت مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی جنگ ہوتی ہے اس کی جنگ بندی کے لیے دونوں ممالک کے عوام کے تحفظ کے لیے ہم ہمیشہ ہمارے ملک نے جنگ بندی کے موقوف پر واضح طور پر جنگ بندی کے اعلان میں حصہ لیا ہے لیکن موجودہ حکومت نے جس طرح سے علہدگی اختیار کی ہے وہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک تشدد کے خلاف ہے اس ملک کی پالیسی کو اس ملک کی شناخت کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔