بنگلور: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ کانگریس کے ایم ایل اے "مضبوط" ہیں اور وہ کبھی بھی "آپریشن کملا" کی کسی بھی کوشش کا شکار نہیں ہوںنگے اور ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی بی جے پی کی مبینہ کوششیں ناکام ہوکر رہیگی. "آپریشن کملا" (آپریشن لوٹس)، جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے، اس سے مراد بی جے پی کی مبینہ کوشش ہے کہ وہ اپنی حکومت کو قائم کرنے اور اس کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپوزیشن کے قانون سازوں پر ڈورے ڈالے.
سدارامیا نےکہا کہ "کسی کو بھی رابطہ کرنے دیں، ہمارے ایم ایل اے مضبوط ہیں، بی جے پی کی کوششیں ناکام ہو جائینگی" انہوں نے کہا کہ پہلے "آپریشن کملا" کے پیچھے چند لوگ کانگریس کے ایم ایل ایز سے رابطہ کر رہے ہیں. یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بھی سدارامیا نے بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے مقصد سے 'آپریشن کملا' کی کوشش کر رہی ہے. انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ اپوزیشن پارٹی کی مبینہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، کیونکہ "کانگریس کا کوئی بھی قانون ساز اس کے سامنے نہیں جھک جائے گا".
یہ بھی پڑھیں: ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش و اس کے متعلق تنازعہ، پروفیسر اعظم شاہد سے خصوصی گفتگو
ریاستی کانگریس کے سربراہ اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار بھی اسی طرح کے دعوے کرتے رہے ہیں.