ETV Bharat / state

Karnataka Hijab Row: کانگریس رکن اسمبلی ذیشان نے مسکان سے ملاقات کی - اللہ اکبر کہنے والی مسکان کو انعام

ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر اور رکن اسمبلی ذیشان صدیقی نے آج 19 سالہ طالبہ مسکان سے ملاقات کی۔ مسکان وہی طالبہ ہیں جنہوں نے شرپسندوں کو جواب دیتے ہوئے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تھا۔ Congress MLA Zeeshan Siddique Met Muskan

کانگریس رکن اسمبلی ذیشان نے مسکان سے ملاقات کی

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 2:01 PM IST

مہاراشٹر سے کانگریس رکن اسمبلی ذیشان صدیقی آج کرناٹک کے دورے پر ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے منڈیا میں جے شری رام نعرے کے جواب میں اللہ اکبر کہنے والی بہادر طالبہ مسکان سے ملاقات کی۔ Congress MLA Zeeshan Siddique Met Muskan

ذیشان، مسکان سے ملاقات کرنے کے لیے منڈیا میں واقع ان کے گھر گئے اور انہوں نے مسکان کو اسمارٹ واچ اور ایک آئی فون بھی دیا۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے اڈپی کے کئی کالجز میں حجاب پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد مسلم طالبات کا احتجاج جاری ہے۔ اسی سلسلے میں کرناٹک کے منڈیا کے پی ایس کالج کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں نظر آتا ہے کہ ایک باحجاب طالبہ مسکان پر بھگوا شرپسند ٹوٹ پڑتے ہیں اور جے شری رام کا نعرہ لگانے لگتے ہیں، اسی نعرہ کے جواب میں باحجاب طالبہ مسکان نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تھا۔ Muskan Who Sparked Allah u Akbar

مزید پڑھیں: باحجاب طالبہ پر کس طرح بھگوا طلبہ ٹوٹ پڑے، آپ بھی دیکھیں

حال ہی میں جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے مسکان کو پانچ لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کے حکم پر بدھ کے روز ایک وفد نے منڈیا پہنچ کر مسکان کو 5 لاکھ روپے کی رقم دی۔ Karnataka Hijab Row

مزید پڑھیں: Girl Raised Allah o Akbar Slogan: میں اپنے مذہب کی پیروی کروں گی، وہ اپنے مذہب کی پیروی کریں، مسکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.