ETV Bharat / state

Na Naiki' Program کانگریسی قیادت مسلم خواتین کی توہین کر رہی ہے، کانگریس رہنما سیما کوثرکا الزام

بنگلور میں کانگریس پارٹی کی خواتین ونگ کی جانب سے 'نا نایکی' پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پریانکا گاندھی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی۔

نا نایکی' پروگرام
نا نایکی' پروگرام
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 6:21 PM IST

نا نایکی' پروگرام

ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلور میں حال ہی میں 'نا نایکی' (میں نایکی ہوں) پرو گرام منعقد ہوا۔ اس تقریب سے متعلق معروف سماجی کار کن و کانگریس رہنما سیما کوثر نے سنگین سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے خواتین کے پروگرام میں مسلم خواتین کو حصہ داری نہیں دی گئی جو کہ قابل مذمت ہے. سیما کوثر نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ پروگرام میں کانگریس کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کو کانگریس کی قیادت و پرینکا گاندھی کی جانب سے نظر انداز کیا گیا اور کانگریس کی سابقہ وزیر نفیسہ فضل کی بھی توہین کی گئی جو کہ ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ رہے کہ اسی ماہ 16 جنوری کو دارالحکومت بنگلور کے پیلیس گراؤنڈز میں نا نایکی کے عنوان پر ایک بڑے پیمانے پر خواتین کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔ مذکورہ پروگرام کے سلسلے میں وزیر اعلی بسواراج بومائی نے کہا تھا کہ یہ کانگریس بدقسمتی کی صورتحال ہے، انہوں نے کہا تھا کہ "ہم پرینکا کے کرناٹک آنے کے خلاف نہیں ہیں۔ کانگریس کے خواتین کے پروگرام میں اعلان کیا گیا کہ کانگریس خواتین کے لیے علیحدہ بجٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کر رہی ہے۔

بسوراج بومئی نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے خواتین کے لئے علیحدہ بجٹ الاٹ کرنے کے وعدے کے متعلق کہا کہ کانگریس لیڈروں کو احساس ہو گیا ہے کہ وہ اقتدار میں نہیں آئینگے، اس لیے وہ ہر کسی بھی چیزکی یقین دہانی کروانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Representation of Muslim Leadership from North Karnataka: شمالی کرناٹک، کانگریس میں مسلمانوں کی نمائندگی ضروری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.