ETV Bharat / state

JDS BJP Alliance جے ڈی ایس و بی جے پی اتحاد سے کانگریس کو 2024 انتخابات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا - کانگریس کو 2024 انتخابات

کرناٹک میں مقامی پارٹی جے ڈی ایس و بی جے پی کے درمیان ہوئے الائنس کے رد عمل میں حکومت کرناٹک کے وزراء و کانگریس کے سینیئر لیڑران نے کہا کہ اب جے ڈی ایس واقعی میں مکمل طور پر بے نقاب ہوچکی ہے و بھوٹے بردرہوڈ کا ڈرامہ رچرہی ہے، اسے چاہیے کہ اہنے نام سے سیکولر لفظ نکلوائے کہ اس نے کمیونل بی جے پی سء رشتہ جوڑا ہے

جے ڈی ایس و بی جے پی اتحاد سے کانگریس کو 2024 انتخابات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 4:14 PM IST

جے ڈی ایس و بی جے پی اتحاد سے کانگریس کو 2024 انتخابات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا

بنگلورو: کرناٹک پردیش کانگریس لیڑران نے مزید کہا کہ کرناٹک کی تاریخ گواہ ہے کہ ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں لانے والی جے ڈی ایس ہی تھی اور یہ کہ آنے والے 2024 کے پارلیمانی انتخابات بی جے پی و جے ڈی ایس کی دوستی سے کانگریس کو کوئی فرق نہیں پڑیگا اور عوام ان دونوں کمیونل پارٹیوں کو اقتدار سے باہر کرے گی۔

جے ڈی ایس و بی جے پی الائنس پر رد عمل کرتے ہوئے دیہی ترقی، پنچایت راج اور آئی ٹی اور بی ٹی کے وزیر پریانک کھرگے نے ان کے الائنس کرنے پر تنقید کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ جے ڈی (ایس) کو چاہئے کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو لکھے کہ وہ اپنا نام جنتا دل سیکولر سے جنتا دل رکھ دیں، اس سے سیکولر کی اصطلاح کو خارج کر دیں۔

پریانک کھرگے نے یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی رائے ظاہر کی کہ جے ڈی (ایس) کو بی جے پی کے ساتھ پارٹی کے اتحاد کے بعد اپنے نام سے 'سیکولر' کی اصطلاح کو ہٹانے پر غور کرنا چاہئے، جس پر انہوں نے الزام لگایا کہ وہ ہندوستان کی سب سے زیادہ فرقہ پرست پارٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:JDS Allied with BJP 'پارٹی کا وجود کو بچانے کیلئے جے ڈی ایس نے بی جے پی سے اتحاد کیا'

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جے ڈی (ایس) پارٹی کا این ڈی اے میں شامل ہونے کا فیصلہ غیر متوقع نہیں تھا، کیونکہ یہ واضح ہو گیا تھا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے کرناٹک کے انتخابات کے بعد ریاستی قیادت سے اعتماد کھو دیا ہے۔اس دوران، کھرگے نے یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی ریاست کی لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.