ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election فرقہ پرست طاقتوں کو ہٹانے کے لئے ووٹ ضرور کریں، رضوان ارشد - عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

کانگریس لیڈر رضوان ارشد نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا ضروری ہے تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو سبق سکھایا جاسکے۔ بتادیں کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لئے جاری ووٹنگ کے دوران دارالحکومت بنگلور کے سبھی پولنگ بوتھس پر بڑی تعداد میں لوگ اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے پہونچ رہے ہیں۔

فرقہ پرست طاقتوں کو ہٹانے کے لئے ووٹ ضرور کریں، رضوان ارشد

author img

By

Published : May 10, 2023, 4:42 PM IST

فرقہ پرست طاقتوں کو ہٹانے کے لئے ووٹ ضرور کریں، رضوان ارشد

بنگلور: شیواجی نگر حلقے کے ایم ایل اے و کانگریس لیڈر رضوان ارشد حلقے کے پولنگ بوتھ پہونچے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر رضوان ارشد نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ ووٹ ضرور کریں۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ ووٹ ڈالنا ضروری ہے تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو دور رکھا جاسکے۔ رضوان ارشد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ حضرات بھی تکلیف کے باوجود پولنگ بوتھ پہونچ کر اپنے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ یہ خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح نوجوان بھی آگی بڑھ کر آئیں اور اپنے ووٹ ڈالیں۔

بتا دیں کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لئے جاری ووٹنگ کے دوران دارالحکومت بنگلور کے سبھی پولنگ بوتھس پر بڑی تعداد میں لوگ اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے پہونچ رہے ہیں۔ ووٹنگ میں اس بار خواتین کی خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ نہ صرف عمر رسیدہ خواتین بلکہ ایسی خواتین جو امراض میں مبتلا ہیں، بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھ پہونچ رہی ہیں۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ آج چھٹی کا نہیں بلکہ ووٹ ڈالنے کا دن ہے لہٰذا گھروں میں نہ بیٹھیں بلکہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کریں کیوں کہ ووٹنگ نہ صرف ہمارا حق ہے بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Elections 2023 کرناٹک میں تقریباً چالیس سیٹوں پر اقلیتی ووٹ فیصلہ کن حالت میں

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے ووٹنگ جاری ہے۔ کرناٹک میں اب تک سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ ضلع اڈپی میں 60.29 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وہیں بی بی ایم پی جنوبی ضلع میں سب سے کم 40.28 فیصد رکارڈ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.