ریاست کرناٹک میں کانگریس کے رہنما الیاس باغبان نے آج مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
اس دوران الیاس باغبان نے مجلس کے مرکزی دفتر دارالسلام پہنچ کر صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی سے ملاقات کی اور پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔
اس موقع پر صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیاس باغبان آنے والے انتخابات میں جنوبی حلقہ گلبرگہ سے مجلس کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑیں گے۔
مزید پڑھیں:
ایچ ایس دورے سوامی ہماری ریاست کا فخر ہیں: رام چندر گوہا
الیاس باغبان کے مجلس میں رکنیت حاصل کرنے کے دوران مجلس کرناٹک کے صدر عبد الرحیم کے علاوہ دیگر رہنما موجود تھے۔