یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کانگریس یوتھ لیڈر و ضلعی صدر وقف مشاورتی کمیٹی شیخ ظہیرالدین سویرا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2023ء میں ودھان سبھا کے الیکشن ہونے والے ہیں جس کے لئے ووٹرس لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے لیکن افسوس کہ بر سر اقتدار پارٹی نے مسلمانوں کے ساتھ یہاں بھی اپنی دشمنی بخوبی نبھائی ہے۔ الیکشن کمیشن نے چند فرقہ پرست طاقتوں کے ساتھ منظم سازش کے تحت اقلیتوں، پسماندہ طبقات و دلتوں کے بے شمار نام ووٹرس لسٹ سے مٹادیے ہیں تا کہ یہ اپنا جمہوری حق کا استعمال نہ کر سکیں۔ Congress Leaders On Masjid Committee
شیخ ظہیرالدین سویرا نے کہا کہ ریاست کرناٹک کو ایک پر امن ریاست کے طور پر باقی رکھنا ہو اور ملک میں جمہوریت کو قائم رکھنا ہو تو ہمیں اس کیلئے فکر مند ہونا نہایت ضروری ہے۔ اس ضمن میں بالخصوص تمام مساجد کی کمیٹیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ جن افراد اور خاندان والوں کے نام نکال گئے ہیں مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران اپنے اپنے محلے میں ایسے افراد کی نشاندہی کریں اور دوبارہ ان کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کیلئے ان کی بھر پور رہنمائی کریں۔ اٹھارہ سال کی عمر والوں کے ناموں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ اپنے اپنے نام ووٹرلسٹ میں شامل کرنے کی درخواست داخل کرنے ودیگر جانکاری حاصل کرنے کیلئے ہمارے منتخب کردہ نمائندوں سے رہنمائی حاصل کریں تا کہ ہم اپنا جمہوری حق کا صحیح طریقے سے استعمال کر سکیں۔ Congress Leaders On Masjid Committee
یہ بھی پڑھیں : Voter Verification Campaign in Yadgir یادگیر میں ووٹرز کی تصدیق کیلئے گھر گھر مہم