ETV Bharat / state

Congress Candidate بی جے پی کے رکن اسمبلی پر جعلی ووٹرز استعمال کرنے کا الزام

وجے پورہ اسمبلی سے کانگریس کے امیدوار رہ چکے عبدالحمید مشرف نے بی جے پی کے رکن اسبلی باسنا گوڑا پاٹل یتنال پر فرضی ووٹرز کا استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ میں ان کی نااہلی کے لیے عرضی دائر کی ہے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی پر جعلی ووٹروں کو استعمال کرنے کا الزام

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 12:51 PM IST

بی جے پی کے رکن اسمبلی پر جعلی ووٹروں کو استعمال کرنے کا الزام

بنگلورو: ریاست کرناٹک میں وجے پورہ حلقہ سے حالیہ اسمبلی انتخابات ہارنے والے کانگریس رہنما عبدالحمید مشرف نے ہائی کورٹ سے رجوع کرکے بی جے پی کے رکن اسمبلی باسنا گوڑا پاٹل یتنال کی نااہلی کی درخواست کی ہے۔ الزام لگایا ہے کہ یتنال نے دھوکہ دہی سے فرضی ووٹروں کا استعمال کر کے الیکشن جیتا تھا۔ کانگریس کے رہنما عبد الحمید مشرف نے بی جے پی لیڑر یتنال پر انتخابات جیتنے کے لیے ووٹر لسٹ کو مسخ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کانگریس کے امیدوار عبد الحمید مشرف نے کہا کہ کانگریس کو گلبرگہ ضلع کے چنچولی تعلقہ کے جعلی ووٹروں نے پولنگ بوتھ پر یتنال کے حق میں ووٹ ڈالتے ہوئے پایا۔

وجے پورہ سے کانگریس کے امیدوار رہ چکے عبدالمحیدمشرف نے کہاکہ جب کہ ہمارے کارکنوں کو ایسے دھوکہ دہی والے ووٹروں کی تصاویر ملیں جو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ پولیس حکام نے اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ انتخابات میں فرضی ووٹروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان کے پاس ثبوت ہے۔ وہ انصاف چاہتے ہیں۔ مشرف نے مطالبہ کیا کہ پورے وجے پورہ حلقے میں گھر گھر سروے کیا جائے۔ ایسے افسران جنہوں نے ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے جس سے شہریوں کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کیا گیا، انہیں بھی قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وجے پورہ حلقے میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka CM Siddaramaiah نفرت پھیلانے والی قوتوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے، سدارامیا

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے معاملے کے پیروی کر رہے وکیل ایڈووکیٹ رحمت اللہ کوتوال نے بتایا کہ کرناٹک ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر کر دی گئی ہے اور بہت جلد معاملے کی سنوائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے صدر جمہوریہ ہند، گورنر، چیف الیکشن کمشنر، کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر، چیف منسٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کو اس معاملے میں کارروائی کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.