کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بدھ کو بتایا کہ کرناٹک ریاستی کانگریس کمیٹی فوری اثرات سے تحلیل کردی گئی ہے۔ حالانکہ ریاستی کانگریس اور ایکزیکیوٹیو صدر اپنے عہدے پر بنے رہیں گے۔
لوک سبھا کے حالیہ انتخابات میں کرناٹک میں پارٹی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس شکست کے سبب ریاستی رہنماؤں میں کچھ اختلافات سامنے آئے تھے۔
پارٹی کے رکن اسمبلی روشن بیگ نے شکست کے لیے ریاستی قیادت کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور سابق وزیراعلی سدا رمیا اور ریاستی کانگریس کے خلاف سخت تبصرہ کیا تھا۔
انہوں نے وینوگوپال کی بھی سخت تنقید کی تھی۔ پارٹی نے مسٹر بیگ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کل رات معطل کردیا۔