گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کانگریس پارٹی کی جانب سے بی جے پی کے سابق وزیر کے ایس ایشورپا کو گرفتار کرنے کے مطالبہ کیا۔ اس مواقع پر کانگریس کے رہنما ایشور کھنڈرے نے کہا کہ بی جے پی کے سابق وزیر کے ایس ایشورپا پر 40 فیصد کمیشن لینے کا الزام ہے۔ Karnataka Contractor Death Case
کونٹریکٹر سنتوش پاٹل تین دن پہلے کے ایس ایشورپر 40 فیصد کمیشن لینے کا الزام لگا تے ہوئے واٹسپ کےذریعے ایشورپا کا نام ظاہر کر کے خود کشی کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایشورپا پر مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی ایشورپا کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جارہا ہے۔ ریاستی اور مرکزی حکومت کے کئی وزیر رشوت خوری میں شامل ہیں۔ مگر ان پر پکے ثبوت ہونے کے باوجود بھی ان پر کو ئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ کانگریس نے بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر نےکا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: K S Eshwarappa Announces Resignation: ٹھیکیدار کی موت معاملہ، کے ایس ایشورپا مستعفی