ETV Bharat / state

Bidar Assembly Election کانگریس رکن اسمبلی رحیم خان نے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی - کانگریس امیدوار ایم ایل اے رحیم خان

کانگریس امیدوار ایم ایل اے رحیم خان نے شہر کے مختلف حصوں میں انتخابی مہم شروع کی ہے۔ کانگریس قائدین، کارکنان اور حامیوں کے ساتھ انہوں نے نوآباد، کے ایس آر ٹی سی کالونی، چدری علاقے میں کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

کانگریس رکن اسمبلی رحیم خان نے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 4:05 PM IST

بیدر: بیدر اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار ایم ایل اے رحیم خان نے شہر کے مختلف حصوں میں انتخابی مہم شروع کی ہے۔ کانگریس قائدین، کارکنان اور حامیوں کے ساتھ انہوں نے نوآباد، کے ایس آر ٹی سی کالونی، چدری علاقے میں کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے اقتدار میں آنے پر مختلف اسکیمات سے متعلق تفصیلات بیان کی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم روزگار صحت کے علاوہ خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے کانگریس پارٹی کی جانب سے جو اسکمات عوام کی فلاح و بہبود کے لئے لائی جا رہی ہے ان اسکیموں کو لاگو کرنے کے لئے کانگریس پارٹی کا اقتدار میں آنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن شانتی اور بھائی چارہ کی فضا کو بہتر کرنے کے لئے کانگریس پارٹی کا جیتنا ضروری ہے۔

رحیم خان نے کانگریس کے حمایت یافتہ موجودہ اور سابق گرام پنچایت اراکین کی میٹنگ کی اور انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ
تین بار ایم ایل اے کے طور پر میں نے بیدر شہر اور دیہی علاقوں میں بہت سے ترقیاتی کام کیے ہیں۔ میں نے مستحقین کو مختلف سرکاری سہولیات کا فائدہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر ان لوگوں کی مدد کی ہے جو مصیبت میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Election کرناٹک اسمبلی انتخاب سے پارلیمانی انتخابات کا فریم تیار ہوگا، یوگیندرہ ہادو

بیدر کے علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے نئی صنعتوں کے قیام سمیت بہت سارے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ووٹرز کے آشیرواد کی ضرورت ہے۔ ہر مدمقابل امیدوار کہہ رہا ہے کہ میں نے بہت کچھ کیا ہے لیکن لوگ سب کچھ جانتے ہیں کہ کس نے اپنے شہر کے لیے کتنا کام کیا ہے۔ رحیم خان نے مزید کہا کہ میری معیاد میں کیے گئے ترقیاتی کام آپ تمام لوگوں کے سامنے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ایک مرتبہ پھر آپ مجھے خدمت کا موقع دیں گے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے قائدین، کارکنان اور حامی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.