ETV Bharat / state

Pooja George Rally in Bidar کانگریس خواتین کو خود کفیل بنانے کی کوشش میں مصروف،پوجا جارج

author img

By

Published : May 4, 2023, 3:57 PM IST

بیدر میں انتخابی جلسہ سے پوجا جارج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی خواتین کے لیے خصوصی کئی اسکیموں کے ذریعے انہیں خود کفیل بنانے کی کوشش کررہی ہے، انہیں ہر ماہ 2000 روپے یا پکوان گیس، دس کلو چاول کے علاوہ خواتین کے لیے بسوں میں مفت سروس بھی دی جائے گی۔ Karnataka Election 2023

بیدر میں انتخابی جلسہ سے پوجا جارج کا خطاب

بیدر: بیدر شمال اسمبلی حلقے کے کانگریس پارٹی کے امیدوار رحیم خان کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیدر ضلع مہیلا کانگریس پوجا جارج نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹ دینا ہمارا جمہوری حق ہے، اس لیے ہر 18 سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین کو ووٹ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی 2023 کو منعقد اسمبلی انتخاب کے دن تمام مرد و خواتین اپنے گھر سے نکلیں اور ووٹ کرنے کے لیے اپنے اپنے پولنگ بوتھ پر جائیں۔ پوجا جارج نے کہا کہ بیدر شمال اسمبلی حلقے کے کانگریس پارٹی کے امیدوار رحیم خان کے حق میں ووٹ ڈالتے ہوئے انہیں چوتھی مرتبہ بھی کامیاب بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ سبھی جانتے ہیں کہ ایم ایل اے رحیم خان ایک سادگی پسند انسان ہیں۔ انہوں نے کبھی یہ جتانے اور دکھانے کی کوشش نہیں کی کہ وہ ایک ایم یل اے ہیں۔ اسی لیے یہ شہر میں تمام مذاہب کے لوگوں میں مشہور و معروف ہیں ایسے سیکولر اور سادگی پسند انسان کو کامیاب بنانا ہماری اور آپ کی ذمہ داری ہے۔ پوجا جارج نے خصوصاً خواتین سے مخاطب ہو کر کہا کہ 10 مئی کو کوئی کاہلی نہ برتیں صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جمہوری فرائض کو انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر ضلع کانگریس کی صدر پوجا جارج نے کانگریس پارٹی کی جانب سے انتخابی منشور میں شامل اپنی اسکیمات بتاتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ کانگریس پارٹی نے خواتین کے لیے خصوصی کئی اسکیموں کے ذریعے انہیں خود کفیل بنانے کی کوشش کی ہے ہر ماہ 2000 روپے ہو یا پکوان گیس، دس کلو چاول کے علاوہ خواتین کے لیے بسوں میں مفت سروس دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ساری چیزیں اسی وقت ممکن ہے جب ریاست میں کانگریس پارٹی کی حکومت برسر اقتدار آئے اس لیے ضروری ہے کہ ہم کانگریس پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنائیں اس موقع پر کانگریس پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.